تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:33

بھارت:آندھرپردیش بس میں آگ لگنے سے44مسافر جھلس کر ہلاک

جیو نیوز - بنگلور…بھارتی ریاست آندھرپردیش میں بس میں آگ لگنے سے 44مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع محبوب نگر میں بنگلور حیدرآباد ہائی وے پر علی الصبح ایک مسافربس میں آگ لگنے سے44افراد ہلاک ہوگئے۔ بس بنگلور سے حیدرآباد جارہی تھی۔ بس سے ڈرائیور اور ہیلپر سمیت سات افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔ جب آگ لگی تو اس وقت ایئر کنڈیشن بس میں سوار زیادہ تر لوگ سو رہے تھے اور کسی کو بھاگنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی صحیح وجہ تو ابھی نہیں معلوم، لیکن بظاہر بس کی ایندھن کی ٹنکی سڑک پر موجود کسی رکاوٹ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.