تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:57

بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پر شام کے نائب وزیراعظم برطرف

جیو نیوز - دمشق…شام کے نائب وزیراعظم قدری جمیل کو بغیراجازت ملک سے باہر جانے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر برطر ف کردیا گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قدری جمیل کو پیشگی اجازت کے بغیر کام چھوڑنے اور فرائض ادا نہ کرنے پر فارغ کیا گیا۔ قدری جمیل نے ہفتے کو ماسکو میں روسی حکام سے بات چیت اور شام کے لیے امریکی سفیر رابرٹ فورڈ سے ملاقات کی تھی۔ جس میں جنیوا مذاکرات سے متعلق ایسی تجاویز پیش کی گئی تھیں جنہیں امریکی سفیر پہلے ہی ناقابل عمل تصور کرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.