31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:2
راہول گاندھی کو آئی ایس آئی سے متعلق بیان پر بھارتی الیکشن کمیشن کا نوٹس
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو مظفرنگر میں آئی ایس آئی کے کردار پرتقریر کرنے کی وجہ سے نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے چھور اور اندور میں انتخابی مہم کے دوران تقاریر میں مظفرنگرفسادات کے متاثرین سے آئی ایس آئی کے رابطوں کاالزام لگایا تھا۔ راہول کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے۔الیکشن کمیشن نے الیکٹرول افسر کی رپورٹ پر راہول گاندھی کو 4 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان سے بیانات پر وضاحت طلب کرے گا۔