3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:45
لاس اینجلس ایئرپورٹ کا ٹرمینل 3 دوبارہ کھول دیا گیا
جیو نیوز - لاس اینجلس…امریکا میں لاس اینجلس ایئرپورٹ کا ٹرمینل تھری فائرنگ کے واقعے کے ایک روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔لاس اینجلس ایئرپورٹ پر جمعے کی صبح ایک نوجوان پال سیانسیا نے فائرنگ کرکے فیڈرل سیکیورٹی اہل کار کو قتل کردیا تھا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی فائرنگ سے ملزم بھی زخمی ہوگیا تھا۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور استغاثہ عدالت میں اسے سزائے موت دینے کی استدعا کرے گا۔