4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 20:12
سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاوٴن شروع
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا گیا ہے۔سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو وطن واپسی کے لئے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ گذشتہ رات ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کریک ڈاوٴن شروع کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران صنعتی یونٹوں اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ دوسری جانب پاکستانی سفیر محمد نعیم خان کے مطابق 8 لاکھ پاکستانی سعودی حکومت کی دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ تاہم 6 ہزار پاکستانی وطن واپسی کیلئے مختلف مراحل سے گزرنے کے منتظر ہیں۔ قونصل جنرل آفتاب کھوکھر کا کہنا ہے کہ سفارت خانے نے سعودی حکام سے مزید دو ماہ کی مہلت مانگی ہے تاکہ رُکے ہوئے معاملات درست ہوں اور یہ لوگ با عزت طریقے سے پاکستان واپس جاسکیں۔