6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:25
چین :حکمراں جماعت کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے،1شخص ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے شمالی صوبے شین ڑی کے شہر تائی یوآن میں کمیونسٹ پارٹی کے دفتر کے سامنے ہلکی نوعیت کے متعدد دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اسٹیل کے بال بیئرنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھے۔ پولیس نے واقعے کے بعد سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے، جبکہ سنکیانگ میں حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بیجنگ کے تیانامن اسکوائر میں ایک کار ہجوم میں گھس کر دھماکے سے پھٹی اور فوری طور پر شعلوں کی گرفت میں آ گئی تھی۔ حادثے میں سوار تین افراد اور دو سیاح ہلاک جبکہ چالیس افراد زخمی ہوئے تھے۔