7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:2
گا ندھی کا چرخہ ایک لاکھ80 ہزار ڈالر میں نیلا م
جیو نیوز - لندن …این جی ٹی …مہا تما گا ندھی کا چر خہ بر طانیہ میں ہو نے والی ایک نیلا می میں ایک لاکھ80 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا ہے ۔ یہ تاریخی چر خہ 30 ء کی دہا ئی میں گا ندھی یر واڈا جیل میں اسیری کے دوران استعمال کر تے تھے جسے1935 میں امریکی مشنری کو تحفے میں دیا گیا تھا ۔ چرخہ بر طانوی کا ؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خر یدا ہے جس کا نا م سامنے نہیںآ سکا ۔ نیلا می میں چر خے کے علا وہ گاندھی سے تعلق رکھنے والی دیگر یا دگار ی اشیا ء بھی رکھی گئیں تھیں جس میں ان کی تصا ویر، مہریں ، کتا بیں اور ان کی دستخط شدہ کچھ دستا ویزا ت شا مل ہیں۔