تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:42

فلپائن میں ہیان طوفان نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 100 سے بڑھ گئیں

جیو نیوز - منیلا…طاقتور ترین سمندری طوفان ہیان فلپائن سے ٹکرانے کے بعد تباہی کی داستانیں چھوڑ کر چین کی جانب بڑھ رہاہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق فلپائن میں طوفان کے باعث 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے کیٹگری 5 کے سْپر ٹائفیون ہیان کا مرکز فلپائن کا صوبہ کیبو تھا۔ 275 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں اور 19 فٹ اونچی لہریں تباہی مچاتی ہوئی لیاتی ،بوریکے اورسامار کے جزائر سے ٹکرائیں اوراب اس برس کاخطرناک ترین طوفان چین کی طرف بڑھ رہاہے۔فلپائن میں طوفان سے متاثرہ 10لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی معطل ہے۔تیز ہواوٴں سے ساحلی علاقوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑگئے۔حکام نے شدید بارش کی وجہ سے وسطی فلپائن میں بس اورریل سروس بند کررکھی ہے جبکہ 200پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا،جس کے نتیجے میں شدید تباہی کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.