تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:36

ہلمند میں گزارے گئے 6مہینے جہنم کی زندگی کی طرح تھے، برطانوی فوجی

جیو نیوز - لندن…افغانستان میں خدمات انجام دینے والے برطانوی فوجیوں نے کہاہے کہ صوبہ ہلمند میں گزارے گئے، چھ مہینے جہنم کی زندگی کی طرح تھے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف برطانوی فوج کے آپریشن میں شریک کچھ برطانوی فوجیوں کو، افغانیوں کے قتل کے الزام میں اپنے ملک میں کورٹ مارشل کا سامناہے، جہاں سماعت کے دوران ایک فوجی نے ہلمندمیں گزارے جانے والے دنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔ اس نے کہا کہ یہ عرصہ انتہائی بدترین تھا اور روزانہ بچ جانے کو ہم معجزہ سمجھتے تھے۔ اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ طالبان نے برطانوی فوجیوں کو قتل کر نے کے بعد ان کی لاشوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا،جس سے فوجیوں کے اعضا قریبی درختوں پر لٹک گئے۔اس کے علاوہ ہمارے ایک ساتھی کی لاش کے ٹکڑوں کو دنیا کو دکھانے کیلئے ٹرافی کی طرح سجایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.