تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:50

مالدیپ: صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ 16 نومبر تک ملتوی

جیو نیوز - مالے …مالدیپ کی سپریم کورٹ نے آج ہونے والے صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ 16 نومبر تک ملتوی کردیا۔ مالدیپ میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ ہفتے کو ہوئی تھی۔ کامیابی کیلئے امیدوار کو کم از کم 50 فیصد ووٹ لینا ضروری تھے۔ اپوزیشن رہنما محمد نشید 47 فیصد اور مخالف امیدوار یامین عبدالقیوم 31 فیصد ووٹ لے سکے جس کے بعد آج رن آف الیکشن ہونا تھا۔ تاہم ایک اور امیدوار قاسم ابراہیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی کہ انتخابی مہم کے لئے بہت کم وقت دیا گیا اس لئے الیکشن ملتوی کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولنگ کا عمل چھ دن تک روک دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.