تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:22

حملے کی صورت میں امریکا اپنے اتحادیوں کا دفاع کرے گا،کیری

جیو نیوز - دبئی…امریکی وزیر خارجہ جان کیری کاکہناہے کہ خطے میں دھمکی اور حملے کی صورت میں امریکا، اپنے اتحادیوں کا دفاع کرے گا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زیاد النیہان کے ساتھ پریس بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کاکہناتھا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے معاہدے پر کسی دوڑ میں شامل نہیں ، ایران کے ساتھ معاہدہ چند ماہ میں طے پا جائے گا،انہوں نے کہاکہ ایران کے جوہری معاہدے میں کوئی جلدی نہیں ہے،چاہتے ہیں کہ معاہدہ درست سمت میں ہو۔ کسی برے معاہدے سے بہتر ہے کہ کوئی معاہدہ نہ ہو۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات 20 نومبر کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.