14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:32
نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ بننے والی پہلی عمارت کا افتتاح
جیو نیوز - نیویارک…نیویارک میں 11ستمبر کو دہشت گردی کا شکار بننے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ بننے والی چار عمارتوں میں سے پہلی کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 11ستمبر کو تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ چار عمارتیں بنائی جارہی ہیں۔ گراوٴنڈ زیرو پر مکمل ہونے والی یہ سب سے چھوٹی عمارت ہے جس کا نام فورورلڈ ٹریڈ سینٹر ہے۔ اس عمارت کی اونچائی 977فٹ ہے۔ اس 72 منزلہ اسکائی اسکریپر کے دفاتر سے پورے شہر کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ مزید تین عمارتیں ابھی زیر تعمیر ہیں جن میں امریکا کی سب سے اونچی عمارت ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔