14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:5
بھارت میں بس کے حادثے میں 7 افراد جھلس کر ہلاک ،42زخمی
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں بس کے حادثے میں 7 افراد جھلس کر ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ریاست کرناٹکا میں ہبلی کے قریب پیش آیا جہاں دو سڑکوں کو تقسیم کرنے والی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی۔حادثے میں زخمی بیالیس افراد کو قریب واقع اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔