تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،راج ناتھ کا پاکستان سے اچھے تعلقات کا اظہار

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں ، ہمسایوں سے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے ، خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، پاکستان کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر میں امن و امان بہتر ہونے کا دعویٰ بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.