تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:36

غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ترکی کا عطیہ

جیو نیوز - رام اللہ........فلسطینی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے واجبات ترکی کی جانب سے ادا کیے گئے ہیں۔

اس مد میں ترک حکومت کی طرف سے فلسطینی حکومت کو ڈیڑھ ملین ڈالر کی رقم کا عطیہ پیش کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر جواد عواد نے رام اللہ میں ترک قونصل جنرل مصطفی سارینچ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انقرہ حکومت نے غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ایندھ کے واجبات کی ادائی کے لیے 15 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر عواد نے بتایا کہ ہمیں ترک حکومت کی طرف سے امدادی رقم کی جلد ادائی کے لیے مطلع کیا گیاہے اور بتا گیا ہے کہ ڈیڑھ ملین ڈالر کی رقم غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں ایندھن کی ضروریات کی مد میں دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.