تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 21:33

امریکہ اور کیوبا میںمنظم جرائم کی روک تھام کےلئے مذاکرات

جیو نیوز - واشنگٹن........ طویل عرصے کی سرد جنگ کے بعد امریکہ اور کیوبا نے منظم جرائم اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

دونوں پڑوسی ممالک نے رواں سال جولائی کے مہینے میں 50 سال سے معطل سفارتی تعلقات کو بحال کیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے انسانی اسمگلنگ ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ، منی لانڈرنگ کے خاتمے اور سائبر سکیورٹی کے قیام کے لئے مشترکوششوں پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں کیوبن وفد کی قیادت وزرات دفاع کے سکیورٹی کمشنر نے کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ اور کیوبا کے مابین مزید شعبوں میں بھی بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.