تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:4

صدر اوبامہ کا نریندر مودی سے رابطہ، دیوالی کی مبارکباد دی

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان پہلی بار دیوالی کے موقع پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی اور امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکا کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اس سال اگست میں قائم کی جانے والی ہاٹ لائن پر پہلی بار اوباما اور مودی نے رابطہ کیا۔ اس رابطے میں امریکی صدر نے مودی کو دیوالی کی مبارکباد دی اور ترکی میں جی 20کانفرنس اور پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کی امید ظاہر کی۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنی ٹوئیٹ میںبتایا ہے کہ صدر اوباما نے ان سے دیوالی منانے کے بارے تفصیل پوچھی ۔ وائٹ ہائوس نے بھی ہاٹ لائن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما نے بھارتی وزیر اعظم سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور ان کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.