12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:21
مودی آئیں تو کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ
جیو نیوز - لندن......برطانیہ کے30 ارکان پارلیمنٹ نے خط لکھ کروزیراعظم کیمرون سے مطالبہ کیاہےکہ وہ لندن یاتراپرآنے والےبھارتی وزیراعظم پرزوردیں کہ مسئلہ کشمیر حل کیاجائے۔
آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر کی جانب سے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھیجے گئے خط پر 30 برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کیے ہیں ۔
خط پیش کرتےہوئےرکن پارلیمنٹ اینڈریو گرفتھ نےکہاکہ نریندرمودی سےکشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکامطالبہ کیاجائے۔
عمران حسین ایم پی نےکہاکہ بھارتی وزیراعظم سےاس کالےقانون پربھی سوال اٹھایاجائے جووادی میں نافذ ہیں۔لارڈنذیرنےکہاکہ برطانوی وزیراعظم مسئلہ کشمیر حل کرانےمیں قائدانہ کرداراداکریں۔جبکہ رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کاکہناتھاکہ برطانوی وزیراعظم زوردیں کہ مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کاسلسلہ بحال کیاجائے۔