تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:32

عراق: سنجار سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئےکرد فورسزکی بڑی کارروائی

جیو نیوز - بغداد........عراق کے شمالی علاقے سنجار سے داعش کا قبضہ چھڑانے کےلیے کرد فورسز نے بڑی کارروائی شروع کردی ۔

ساڑھے سات ہزار کرد جنگ جوؤں پر مشتمل فورس پہاڑی علاقے سنجار میں تین جانب سے پیش قدمی کررہی ہیں ۔ سنجار انتہائی اہم علاقہ ہے جہاں کنٹرول حاصل کرکے عراقی شہر موصل اور شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کا رابطہ توڑا جاسکتاہے ۔

گزشتہ سال داعش نے اس علاقے پر چڑھائی کی تو اقلیتی یزیدی قبیلے کے ہزاروں افراد فرار پر مجبور ہوگئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.