تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

لندن:نریندر مودی کی آمد ،ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ

جیو نیوز - لندن......لندن میںبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آمد پر بھارتی کمیونٹی اوردیگرقومیتوںنےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گا ہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پرہزاروں مظاہرین جمع ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، مودی کچھ دیر بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کریں گے لیکن ان سے قبل ہی ہزاروں افرادمودی حکومت کی عدم برداشت کی پالیسیوں پر برہم اور پالیسیوں کے مخالفین ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج کے لئے تیار ہیں۔

احتجاج کے لئے جمع ہونے والوں میںبھارت کی اقلیتی افراد جن میں عیسائی،سکھ،مسلمانوں کے علاوہ کشمیری،اور ہندو کی نچلی ذات دلتوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.