تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:43

بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے 900 نئے گھرتعمیر کرنے کا اعلان

جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس.......اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونی میں مزید 900 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صہیونی حکومت کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکہ کے دورے پرہیں۔

ایک ہزار کے قریب مکانات کی تعمیر کا یہ اعلان امریکا کیلئے بھی اسرائیل کی طرف سے واضح پیغام ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گیلو کالونی میں نوسو مکانات کی تعمیر کا فیصلہ پہلے کیا گیا تھامگر اس پر مزید بحث کے لیے اسے موخر کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ و ہائوسنگ کمیٹی نے جنوب مغربی بیت المقدس میں نو سو مکانات کی تعمیرشروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بلدیہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد گھروں کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد وہاں پرتعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

نئے تعمیراتی پروجیکٹ کیلئے زیریں جنوبی گیلو کا نام دیا گیا ہے ۔قبل ازیں2013 ء میں اسرائیلی حکومت نے گیلو کالونی میں یہودی آباد کاروں کے گھر تعمیر کرنے کے لیے ایک نیا نقشہ جاری کیا تھا تاہم اس پرعمل درآمد کیلئے کچھ عرصہ کام روک دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.