تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:44

گلوبل وارمنگ سے گلیشیئرز پگھلنے میں خطرناک حد تک اضافہ

جیو نیوز - لیما.........سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پرو کے گلیشیئرز خطرناک شرح سے پگھل رہے ہیں، جس سے برف کا بڑا تودہ گرنے یا پھر سونامی جیسی لہروں کا خطرہ ہے۔

پرو میں گلیشیئرز کے ماہرین کی ایک تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ماضی کے مقابلے میں گزشتہ 30سالوں کے دوران گلیشیئرز کے پگھلنے کی شرح میں 3سے 4گنا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کی یہ ٹیم 2013سے پرو کے گلیشیئرز کا ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرین ہاوس گیسوں میں اضافہ گلیشئرز پگھلنے کی بنیادی وجہ ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلوں کا شکار پرو کے پہاڑی سلسلوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے بڑا برفانی تودہ گرنے، سونامی جیسی لہروں اور تباہ کن سیلاب کا خطرہ ہے۔ یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی رہنما پیرس میں رواں ماہ کے آخر میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.