تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

فرانس کا شام پر حملےجاری رکھنے کا ا علان

جیو نیوز - پیرس......فرانسیسی وزیر اعظم نے شام پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اس لیےغیرمعمولی اِقدام اٹھانا ہوں گے ، فرانس اوریورپ کےعلاوہ شام اورعراق میں بھی دشمن کاپیچھاکریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک فرانسیسی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کیا ۔ وزیر اعظم مینویل والز کا کہنا تھا فرانس حالت جنگ میں ہے، اسی لیے ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے ، ہم دشمن کو اِسی نوعیت کا طاقت سے بھرپور جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم فرانس اور یورپ کے علاوہ دشمن کا پیچھا شام اور عراق تک جاری رکھیں گےاور فرانس شام پر شدت پسند تنظیم کے خلاف حملے جاری رکھے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.