تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:59

پیرس حملے تہذیب یافتہ دنیا پرحملے تھے، امریکی صدر

جیو نیوز - استنبول......امریکی صدراوباما نے کہاہے کہ پیرس حملے تہذیب یافتہ دنیا پر حملے تھے، حملہ آوروں کوپکڑنے میں فرانس کا ساتھ دیں گے ، داعش کو ختم کرنے کیلئے اتحادیوں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر بارک اوباما جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچے، جہاں انھوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ پیرس دہشتگردی کے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالیں گے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ شام میں سیاسی طریقے سے حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ بارک اوباما نے مزید کہا کہ ترکی امریکا اور دیگر اتحادی ملکوں کا مضبوط ساتھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.