تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

سانحہ پیرس میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے دعائیہ تقریبات

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......پیرس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہوجانے والے افراد کے لئے شہر بھر کے گرجاگھروں خاص کر نوٹر ڈیم کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریبات کاسلسلہ جاری ہے ۔عوام سارا دن مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھاتے اور شمع جلاتے رہے۔ سب سے زیادہ رش بٹاکلان تھیٹر کے سامنے دیکھنے میں آیا ۔

جمعے کی شب ریپبلک کے قریب بلوارڈ ولٹیر پر واقع بٹاکلان تھیٹر ہے جس میں واقع کے وقت 1400 افراد موجود تھے جنہیں 4 دہشت گردوں نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تین نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک پولیس کی گولی کا نشانہ بنا۔

تفتیشی ٹیموں کے مطابق بٹاکلان تھیٹر سے ملنے والے متعدد فنگر پرنٹس کی مدد سے ایک حملہ آور کی شناخت ’ عمر اسماعیل ‘کے نام سے ہوئی ہے جو 1985 میں فرانس میں ہی پیدا ہوا تھا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے فرانس کے مشرقی نواحی علاقے مونٹریول سے ایک مشتبہ گاڑی جس میں کئی کلاشنکوف برآمد ہونے سے اس بات پر شکوک مزید بڑھ گئے ہیں کہ کم سے کم ایک حملہ آور وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

یولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بلجیم میں پیدا ہونے والا 26 سالہ عبدالسلام صالح ہے۔ فرانس کے وز یر داخلہ برنارڈ کیزینیوو نے بھی کہا ہے کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی ’بلجیم سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل گروپ نے کی جنھیں فرانس میں اپنے ساتھیوں کی مدد حاصل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.