16 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15
فرانس، مثبت کردار کی بدولت پاکستانی کمیونٹی کے احترام میں اضافہ
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......سانحہ پیرس کے بعد انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مثبت کردارکی بدولت فرانسیسی حکومت اور عوام کی نظر میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سمیت کئی ایشیائی ممالک کی قدر و منزلت اور عزت واحترام میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں پیرس میں تعینات پاکستانی سفیر غالب اقبال کی طرف بروقت اقدامات نے پاکستانی کمیونٹی کے کراارحوصلے بلند کردیئے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل سے لیکر فرانسیسی عوام کے شانہ بشانہ ر ہتے ہوئے مختلف کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہاں تک کہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور پھول بھی پیش کئے۔
امدادی کاموں میں پاکستانی کمیونٹی کے بعد جو برادری سب سے آگے رہی وہ سکھ برادری تھی۔ دونوں برادریوں نے فرانسیسی عوام کو دکھ کی اس گھڑی میں حوصلہ دیا اور یقین دلایا کہ وہ ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔