17 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
فرانس کا عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانس نے اقوام متحدہ کے تحت 30تاریخ سے شروع ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ فرانسیسی صدر فانسوا ہولیندو نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیرس کانفرنس ہرگز ملتوی نہیں ہوگی۔
امریکی صدر براک اوباما اوران کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سمیت دنیا کے متعدد سربراہان مملکت اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی اہمیت کے پیش نظر فرانسیسی حکومت نے حفاظتی انتظامات انتہائی سخت اور فول پروف بنادیئے ہیں۔
فرانس کے سابق صدرسرکوزی نے پیر کو ایک بیان میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ پیرس میں دشت گرد حملوں کے باعث ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی عالمی کانفرنس ملتوی کردی جائے تاہم آج جاری صدارتی بیان میں اس کی نفی کردی گئی ہے۔
کانفرنس 30 نومبرسے 11دسمبر تک پیرس میں ہی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ سیکورٹی کے سخت اقدام کیلئے فرانس کے وزیر داخلہ نے برناکوشنر نے یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 20 نومبر کو پیرس میں طلب کیا ہے۔