18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
نائیجیریا میں بم دھماکا، 32افراد ہلاک ،80زخمی
جیو نیوز - ابوجا.......نائیجیریا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 32افراد ہلاک اور80زخمی ہوگئے۔
حکام کےمطابق شمال مشرقی بائیجریا کے شہر یولاکی مصروف مارکیٹ میں اس وقت بم دھماکا ہوا جب لوگوں کا بڑا رش تھا۔دھماکے کی جگہ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور مسجد بھی واقع ہے۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق دھماکے میں 32افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔