تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

پیرس حملے، مفرور ملزم کی تلاش جاری، سینٹ ڈینس میں آپریشن

جیو نیوز - پیرس .....پیرس دہشتگردی میں ملوث مفرور ملزم کی تلاش کیلئے نواحی علاقے سینٹ ڈینس کے اپارٹمنٹ میں نویں ملزم کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے علاقہ خالی کرالیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینٹ ڈینس میں دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، صبح سویرے شروع کیا گیا انسداد دہشتگردی پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے،فائرنگ کے تبادلے میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران تاحال دہشتگردی میں ملوث مفرور ملزم سمیت کسی مشتبہ فرد کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.