تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:19

پیرس پولیس کو ایک خودکش حملہ آور کا موبائل فون مل گیا

جیو نیوز - پیرس ......پیرس پولیس کو بٹاکلین کانسرٹ ہال کے باہرخود کش دھماکا کرنے والے حملہ آورکا مبینہ موبائل فون ملا ہے، فون میں محفوظ آخری پیغام میں لکھاہے، "او کے ،،ہم تیار ہیں۔ "

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کو یہ موبائل فون تحقیقات کے دوران بٹاکلین ہال کے باہر ایک ڈسٹ بن سے ملا ہے ۔

پولیس نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ یہ موبائل فون بٹاکلین ہال کے باہر حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں میں سے کس کا ہے، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ فون میں کانسرٹ ہال سے متعلق تفصیلات بھی موجود ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.