تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

فرانس میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ،2 افراد ہلاک

جیو نیوز - پیرس…رضا چوہدری… فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے سنڈیانی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک خاتون سمیت دوافراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بدھ کو علی الصبح ہونے والی اس کارروائی میں دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کے تبادلے کی اطلاع ہے ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کا کتا بھی ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی گزشتہ جمعہ کی رات ہونے والی دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف سرچ آپریشن کا حصہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اہلکار سنڈیانی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس نے سنڈیانی جانے والی تمام سڑکیں بلاک کردی ہیں ۔ آپریشن ایک رہائشی عمارت میں ہورہا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والی عورت خودکش دھماکے میں ملوث ہے ۔ پولیس کاخیال ہے کہ پیرس حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود اس عمارت میں موجود ہے۔ ان کے بارے میں پہلے یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ شام میں مقیم ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران تین افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ کارروائی بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کے قریب شروع ہوئی۔

سڈیانی کے نائب میئر اسٹیفن پیو نے مقامی آبادی سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نیا حملہ نہیں بلکہ پولیس کی کارروائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.