تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:16

پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ہوگئی

جیو نیوز - پیرس....... رضا چوہدری.......پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس کے ایک اپارٹمنٹ میں عبدالحمید اباعود کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔

سات گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں دوسری منزل پر موجود ایک خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.