تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:5

پیرس حملے،فرانس میں سیکورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان

جیو نیوز - پیرس .......پیرس حملوں کا مبینہ ماسٹرمائنڈ مارا گیا لیکن فرانس میں پیش آئے پے درپے واقعات نے یورپ میں سیکورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔

پیرس حملوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں سے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود ایک ہی ہفتے میں مارا گیا لیکن سوال یہ ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو کیسے پتا نہ چل سکا کہ یہ شام سے فرانس پہنچ گیا ؟

فرانس میں دہشت گردی کے کم از کم چار واقعات میں اباعود کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ، وہ دوہزار چودہ میں شام گیا ، پھر کئی ملکوں سے ہوتا ہوا کب فرانس پہنچا ؟یورپی ملکوں میں اُس کے سہولت کار کون تھے؟اب تک کی اطلاعات کے مطابق نو دہشت گردوں نے پیرس پر حملہ کیا، صرف چار کی ہی شناخت ممکن ہوسکی ہے۔

ان میں سے بعض اباعود کے قریبی ساتھی تھے، وہ کہاں چھپے رہے؟اُن کے لیے دہشتگرد حملہ کرنا کس طرح ممکن ہو ا؟اِس کا جواب بھی یورپی سیکورٹی اداروں کے پاس نہیں۔یہی نہیں، سینٹ ڈینی میں اباعود تو مارا گیا لیکن وہاں مزید آٹھ مشتبہ افراد کی موجودگی نے یورپ کی سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کردی ہیں؟ ہلاک اور گرفتار افراد میں فرانس کو انتہائی مطلوب صالح عبدالسلام اب تک فرار ہے؟ صالح عبدالسلام کہاں گیا؟اس کے ساتھ فرار ہونے والے مزید دو لوگ کون تھے؟

انہیں بیلجیم کی سرحد پر روک کر فرانسیسی حکام نے کیوں جانے دیا؟فرانس نے مراکش، ترکی ، عراق اور دیگر ملکوں کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کیوں نہ کی؟کیا اعتبار نہیں تھا یا فرانس کی حکومت اور سیکورٹی ادارے اس سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے؟؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.