20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:41
پانچ سالوں میں امریکا میں مقیم لاکھوں میکسیکن شہریوں کی وطن واپسی
جیو نیوز - واشنگٹن ........... امریکی تحقیقی ادارے پیو نے کہا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران امریکا میں مقیم لاکھوں میکسیکن شہری اپنے ملک کی طرف ہجرت کر گئے ہیں۔
تحقیقاتی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 2009ء اور 2014ء کے دوران تقریباً 10لاکھ کے قریب میکسیکو کے شہری جن میں بہت سے امریکی نژاد میکسیکن شہری تھی تھے اپنے آبائی وطن کو لوٹ چکے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران تقریباً 8لاکھ 70ہزار کے قریب افراد نے میکسیکو سے امریکا کی جانب ہجرت کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے شہریوں کی امریکا چھوڑنے کی بڑی وجہ امریکا کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور ببیروز گاری ہے جس کے باعث لوگ آبائی وطن کو لوٹ رہے ہیں۔