تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:5

مالی:آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک،27 یرغمالی ہلاک

جیو نیوز - بماکو......مالی کے امریکی ہوٹل سے یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا عمل مکمل کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک اور 27یرغمالی مارے گئے۔

حکام کے مطابق ہوٹل کی بالائی منزل میں موجود دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں، شدت پسندوں کے قبضے میں اب کوئی یرغمالی نہیں ہے جبکہ ہوٹل کے کمروں میں محصور افراد کو باہر نکالا جا رہا ہے، ہوٹل میں عملے اور مہمانوں کو ملا کر 200 افراد موجود تھے۔

مہمانوں میں فرانسیسی، چینی،بھارتی، ترک، جرمن اور امریکی شہری شامل تھے، مالی فورسز کے ساتھ امریکی اور فرانسیسی اسپیشل فورسز نے بھی دہشت گردوں کے گردگھیراڈال رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.