تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:22

سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

جیو نیوز - جدہ......شاہد نعیم......پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام چار روزہ بین الاقوامی نمائش شروع ہوگئی ہے ۔نمائش میں پاکستان نے بھی اپنا پویلین لگایا ہے جس کا افتتاح ہفتے کو قونصل جنرل شیریار اکبر اورکمرشل قونصلر عبد الوہاب سومرو نے کیا۔

اس موقع پر شہریار اکبر خان نے جنگ کو بتایا کہ پا ک سعودی تجارت کو فروغ دینا ہمارے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اس نمائش میں 14مختلف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ۔ توقع ہے کہ نمائش سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب مشرقی ریجن کے شہر الخبر میں پاکستانی فوڈ فیسٹیول کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔ افتتاح پا کستانی سفیر منظور الحق نے کیا۔ فیسٹیول میں حلوہ پوری،پاکستانی چاول،مچھلی اور دیگراشیائے خورونوش کی نمائش شامل ہے۔ اس بار کھانوں کی تیاری کیلئے باورچی کراچی سے منگوائے گئے ہیں۔“

منظور الحق نے مزید بتایا کہ جدہ اور ریاض کے بعد مشرقی ریجن میں بھی پاکستانی ثقافت اور کلچرل کو غیر معمولی پذیرائی ملے گی۔ اس موقع پر کمرشل اتاشی وسیم باجوہ ، فیسٹیول کے آرگنا ئزر طارق صا بر اور ویلفیئر اتاشی حماد عابد بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.