تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

بنگلہ دیشی حکومت سزائے موت معطل کرے،ہیومن رائٹس

جیو نیوز - ڈھاکا.....ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سزائے موت کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم (ایچ آر ڈبلیو) نےگزشتہ روز ایک مراسلے میں بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں مجرم قرار دیے جانے والے دو اپوزیشن رہنماؤں کی سزائے موت کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے علی احسان محمد مجاہد اور صلاح الدین قادر چودھری کو انیس سو اکہتر میں پاکستان سے جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔ آج ہی بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے ان دونوں ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.