تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:31

بھارت صرف ہندؤوں کاہے،گورنرآسام

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی ریاست آسام کے گورنر نے نیا شوشا چھوڑ دیا ۔ کہتے ہیں، بھارت صرف ہندوؤں کےلیے ہے ،مختلف ممالک سے ہندو بھارت آکر آباد ہوسکتے ہیں۔ انہیں خارجی تصور نہیں کیاجائےگا۔

بھارتی ریاست آسام کے گورنر پی بی اچاریا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہندوستان ہندوؤں کے لیے ہے، کسی بنگلادیشی کا نام بھی بھارتی شہریت کے لیے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے ہندو بھارت میں آسکتے ہیں، اور وہ یہاں رہ بھی سکتے ہیں، اُن ہندؤوں کوخارجی نہیں سمجھاجاسکتا۔

پی بی اچاریا نے مزیدکہا کہ ملکی سالمیت کو خطرات لاحِق ہیں ۔ مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والے گروہ بھارت ملک کے لیے خطرہ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.