تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

مالی میں دہشتگردی کاسبب وہاں جمہوریت برآمدکرناہے،روس

جیو نیوز - ماسکو...... رو س نے کہاہے کہ مالی میں دہشتگردی کی وجہ وہاں جمہوریت برآمدکرنا اور مشرق وسطیٰ اورافریقامیں حکومتوں کاتختہ الٹنا ہے ۔

روس کےمحکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے کہا کہ مالی ہوٹل میں دہشتگردی کاسبب اس ملک میں جمہوریت برآمدکرناہےاوراس خطے میں حکومتوں کاتختہ الٹناہے۔

ترجمان کے مطابق یہ محض نظریہ کی برآمدنہیں افراتفری کی برآمدہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کومالی میں ہوٹل پرحملےمیں170افرادکویرغمال بنایاگیاتھا،سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں زیادہ تریرغمالیوں کوبازیاب کرالیاگیاتھامگر 27افرادمارےگئے تھے ، جن میں 6 روسی شہری بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.