تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا

جیو نیوز - ٹورنٹو.....امریکا سے آنے والے ترکی کے مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیڈا میں اتار لیا گیا ۔ طیارے کی تلاشی لی جارہی ہے ۔

ترک ایئرلائن کا طیارہ نیویارک سے استنبول جارہا تھا ۔ دورانِ پرواز بم کی اطلاع پر طیارے کو کینیڈا کے ہیلی فیکس ائرپورٹ پر اتار لیا گیا اور اس کی تلاشی لی جارہی ہے ۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بم کی اطلاع کیسے ملی ۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ دھمکی انٹرنیٹ پر آئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.