تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:11

انسانی اسمگلنگ ، یورپی حکام بات چیت کیلئے پاکستان روانہ

جیو نیوز - پیرس......رضاچوہدری......یورپی یونین کے کمیشن برائے مائیگریشن ہوم افیئر اینڈ سٹیزن کے وزیر متیرس اور اموپالوس غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور مزید افراد کی آمد کو روکنے سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کی غرض سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

متیرس اور اموپالوس نے رواں ماہ کے آغاز پر کہا تھا کہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کچرے سے اٹھا کر کھانا کھالیں مگر غیر قانونی طور پر یورپ کا رخ نہ کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ یورپی ممالک غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کو جہاز بھرکر پاکستان بھجوانے کی تیاریوں میں ہیں ۔

اس بیان کے ردعمل میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی پورٹ افراد سے متعلق یورپی ممالک سے کیا گیا معاہدہ معطل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستانی ہونے کی مکمل تصدیق کے بغیر کسی فرد کو اترنے نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.