تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

فرانس کے صدر منگل کو باراک اوباما سے ملاقات کریں گے

جیو نیوز - پیرس......... فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ منگل کواپنے امریکی ہم منصب باراک اوباما سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات وائٹ ہائوس میں ہو گی جس میں فرانسیسی صدر اوباما سے داعش کے خلاف مزید موثر اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے ۔

امریکی دورے کے بعد فرانسیسی صدر روس کا بھی دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر تیرہ نومبر کے پیرس حملوں کے تناظر میںیہ دورہ کر رہے ہیں اور وہ داعش کے خلاف عالمی مہم کو منظم انداز میں شروع کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.