تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:45

فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

جیو نیوز - پیرس......فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیںجبکہ امریکا نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے ۔

پیرس حملوںکے بعد امریکا کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے بھی داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانس کے طیاروں نے پیرس حملوںکے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

داعش کے حملوں کے بعد پیرس سمیت یورپ کے متعدد ممالک کسی بھی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے الرٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.