تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

امریکا:او ہائیو میں فائرنگ 3 افراد ہلاک ، حملہ آور بھی ماراگیا

جیو نیوز - کولمبس.......امریکی ریاست او ہائیو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔

واقعہ اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.