25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:16
پیر س،عالمی کانفرنس کے موقع پر بلااجازت کار چلانے پر پابندی
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر 29اور 30نومبر کو کاروں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اعلان بدھ کو وزیرداخلہ ناناکینور نے پیرس کی میئر مادام مانگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں مزید بتایا کہ مذکورہ دو دنوں تک صرف انہیں گاڑیوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے دیا جائے گا جن کے پاس خصوصی اجازت نامہ ہوگا۔
خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروں کا شہر میں داخلہ روکنے کے لئے پیرس کے نواحی علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو ہر آنے جانے والی گاڑی کی چیکنگ کریں ۔
پابندی کی رو سے یا تو گاڑیوں کے مالک خود کار چلاسکیں گے یا صرف ایسے ڈرائیورز کو کار چلانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس خصوصی اجازت نامہ ہوگا۔