تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:15

نشانہ بنانے سے پہلے ترکی نے وارننگ نہیں دی، روسی پائلٹ

جیو نیوز - ماسکو.......ترکی کی جانب سے روس کا جنگی جہاز مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور حکام کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے۔

روس کے تباہ ہونے والے جہاز کےپائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنانے سے پہلے ترکی کی طرف سے کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔

روس نے ترکی پر داعش سے تیل خریدنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کا بھی الزام لگادیا۔ ترک وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اپنے دفاع کے لیے کسی بھی کارروائی سے بالکل نہیں ہچکچائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.