تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

چیف آف اسٹاف کی سعودی عسکری عہدیدار سے ملاقات

جیو نیوز - جدہ......شاہد نعیم......ڈائریکٹر جنرل پاکستان آرمی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے خصوصی سیکورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل مفلح بن سلیم العتیبی سے ملاقات کی۔

ریاض پہنچنے پر سعودی فورسز کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی فورسز کے نائب کمانڈر عبد اللہ بن محمد، سعودی عرب میں پاکستان ڈیفنس اتاشی بریگیڈیر شاہد منظور بھی شریک تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے اس موقع پر سیکورٹی فورسز کی جنگی مشقین بھی دیکھیں اور ان کی تعریف کی۔ جنگی مشقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے ،انہیں قابو کرنے،دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے جیسی صلاحتوں کو سراہا اور کہا کہ سعودی جوان ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مختلف مظاہرے بھی دیکھے اورفورسز کے نوٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی و عسکری تعلقات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان کو سعودی فورسز کی جانب سے خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ بعد ازاں پاکستان آرمی کی جانب سے سعودی کمانڈر مفلح کوبھی خیر سگالی ایوارڈ پیش کیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.