تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

امریکی ریاستوں جنوبی ڈکوٹااورنیبراسکا میں برفانی طوفان

جیو نیوز - نیویارک......امریکا کی ریاستوں جنوبی ڈکوٹا اور نیبراسکا میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیے۔دونوں ریاستوںکے شہری ان دنوںانتہائی سخت موسم کی لپیٹ میں ہیں۔

برف کے طوفان نے نہ صرف تھینکس گیونگ ڈے کی خوشیوں کا مزا کرکرا کردیا ، بلکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔سڑکیں ویران اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

بعض علاقوں میں ایک اعشاریہ پانچ انچ برف پڑ چکی ہے ۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ پھسلن کی وجہ سے درجنوں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔

حکام نے موسم کی سختیوں سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.