تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:0

امریکا :نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کردیا،لیکن این ایس اے کے سربراہ نے مزید3 ماہ فون کالز کا ریکارڈ رکھنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں فون کالز کی جاسوسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق اتوار 29نومبر سے ہوگا ، تاہم انہوں نے پہلے سے ریکارڈ اربوں فون کالز دیکھنے کیلئے مزید 3 ماہ اجازت طلب کی ہے۔

فارن انٹیلی جنس سرویلینس کورٹ میں این ایس اے کو مزید 3 ماہ فون کالز ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،امریکی آئین کے سیکشن 215کے تحت حکومت اپنےشہریوں سمیت کسی بھی غیرملکی کا فون ریکارڈ نہیں رکھ سکتی۔

امریکی کانگریس نے بھی رواں سال یو ایس اے فری ڈیم ایکٹ کی منظوری دے کر این ایس اے کو فون کالز کی جاسوسی سے روک دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.