تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

پیرس میں عالمی کانفرنس ،عوام کیلئے ٹرانسپورٹ سروس مفت

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری......پیرس میں ایک جانب جہاں دنیا بھر کے حکمراں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی سازی پر سر جوڑ کر بیٹھے ہوں گے وہیں پیرس اور اس کے گرد ونواح میں 29 اور 30 نومبر کو ٹرین،زیرزمین چلنے والی میٹرو سروس، ٹرام سروس اور بسوں میں مفت سفر کرسکیں ۔

اس بات کا اعلان ہفتے کو وزارت ٹرانسپورٹ نے کیا ۔مفت سفرکی سہولت حکومت کی جانب سے مذکورہ تاریخوں پر شہر میں ہر قسم کی پرائیویٹ گاڑیوں پر پابندی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

سیکورٹی کی غرض سے ہی مذکورہ تاریخوں پر شہر میں بلااجازت نامہ کسی بھی گاڑی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پیرس میں اقوام متحدہ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وی آئی پیز کی آمدورفت میں آسانی اورسیکورٹی و حفاظتی اقدام کے طور پریہ پابندی لگائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.